TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910153 · Book on Holding Firmly to the Book and Sunnah

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910153)

وَعَنْہ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم کَفٰی بِالْمَرْءِ کَذِبًا اَنْ ےُّحَدِّثَ بِکُلِّ مَا سَمِعَ ۔ (مسلم)

" اور حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالیٰ عنه راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، انسان کے جھوٹ بولنے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ جس بات کو سنے (بغیر تحقیق کے) اسے نقل کر دے۔" (صحیح مسلم) تشریح : مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی جھوٹ نہ بولتا ہو لیکن اس کی عادت یہ ہے کہ جو کچھ سنے بغیر تحقیق و تفتیش کے اسے نقل کر دیتا ہے اور لوگوں میں اسے مشہور کر دیتا ہے تو جھوٹ بولنے کے یہی بہت ہے، کیونکہ سنی سنائی باتوں پر اعتماد کر لینا اور بغیر تحقیق کے اس کو پھیلا دینا جھوٹ کا پہلا زینہ ہے، جو آدمی ایسی عادت میں مبتلا ہوگا وہ یقینا جھوٹ کی لعنت میں گرفتار ہوگا کیونکہ وہ جو کچھ سنتا ہے اس میں سب سچ نہیں ہوتا کچھ جھوٹ بھی ہوتا ہے اور جب وہ سچ کے ساتھ جھوٹ کو نقل کرتا ہے تو وہ بھی جھوٹ ہوتا ہے۔ دراصل اس کا مقصد اس بات سے منع کرنا ہے کہ جس چیز کی حقیقت معلوم نہ ہو اور اس کی صداقت کا علم نہ ہو تو اسے بیان کرنا یا اس کی تشہیر کرنا نہیں چاہیے۔

-

Permalink

See the full chapter: کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان