TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910168 · Book on Holding Firmly to the Book and Sunnah

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910168)

وَعَنِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اﷲُ عَنْھَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم: ((اِنَّ اﷲَ لَا یَجْمَعُ امَّتِی۔ اَوْقَالَ ((اُمَّۃَ مُحَمَّدِ عَلَی ضَلَالَۃِ وَّیَدُ اﷲِ عَلَی الْجَمَاعَۃِ وَمَنْ شَذَّشُذَّ فِی النَّارِ))(رواہ الجامع ترمذی)

" اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ اللہ تعالیٰ میری امت کو یا (بجائے میری امت کے ) یہ فرمایا کہ امت محمدیہ کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا اور اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہے اور جو آدمی جماعت پر ہے اور جو آدمی جماعت سے الگ ہے وہ جنت والوں کی جماعت سے الگ کر کے تنہا دوزخ میں ڈالا جائے گا۔" (جامع ترمذی ) تشریح : " اللہ کے ہاتھ " سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے توفیق و تائید اور حفاظت و مدد جماعت پر ہوتی ہے اس امت مرحومہ پر اللہ کی جانب سے جہاں بہت سے احسانات ہیں وہیں اس کا یہ بھی بڑا کرم ہے کہ امت کے تمام لوگ کبھی ناحق اور غلط باتوں پر جمع نہیں ہوتے یہ جب بھی کسی چیز پر اتفاق کرتے ہیں وہ حق بات ہوتی ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان