TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910215 · Statement on Knowledge

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910215)

وَعَنْ سَخْبَرَۃَ الازْدِیِّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ کَانَ کَفَّارَۃً لِّمَا مَضَی رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَالدَّرِامِیُّ وَقَالَ التِّرْمِذِیُّ ھٰذَا حَدِیْثٌ ضَعِیْفُ الْاِسْنَادِ وَ اَبُوْدَ اؤدَ الرَّاوِیُّ یُضَعَّفُ۔

" اور حضرت سنجرہ ازدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (اسم گرامی سنجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور کنیت ابوعبداللہ ہے آپ ازدی ہیں بعض اسدی بتاتے ہیں) راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی علم طلب کرتا ہے تو وہ اس کے گزرے ہوئے (صغیرہ) گناہوں کے لیے کفارہ ہو جاتا ہے۔ اس حدیث کے ایک راوی ابوداؤد (روایت حدیث میں) ضعیف شمار کئے جاتے ہیں۔"

-

Permalink

See the full chapter: علم اور اس کی فضیلیت کا بیان