TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910244 · Statement on Knowledge

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910244)

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسِ قَالَ تَدَارُسُ الْعِلْمِ سَاعْۃً مِّنَ اللَّیْلِ خَیْرٌ مِّنْ اِحْیَائِھَا۔ (رواہ الدارمی)

" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ رات میں تھوڑی دیر علم کا درس دنیا کی تمام رات کو زندہ رکھنے سے بہتر ہے۔" (دارمی) تشریح : یعنی تمام رات نماز پڑھنے اور عبادت خداوندی میں مشغول رہنے سے یہ زیادہ بہتر ہے کہ تھوڑی دیر تک آپس میں تعلیم و تعلّم اور درس و تدریس کا مشغلہ رکھا جائے اسی حکم میں حصول مقصد کے لیے علم کا لکھنا یعنی تصنیف و تالیف اور دینی و علمی کتابوں کا مطالعہ کرنا بھی داخل ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: علم اور اس کی فضیلیت کا بیان