TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910692 · Explanation of Azan.

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910692)

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَتَی الْمَسْجِدَ لِشَيْئٍ فَهُوَ حَظُّهُ

’’ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روای ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص دنیا یا دین کے جس کام کے لیے مسجد میں آئے گا اسے اسی میں سے حصہ ملے گا۔" (ابودؤد) تشریح مطلب یہ ہے کہ جو آدمی مسجد میں جس غرض سے آئے گا وہی اس کا نصیب ہوگا۔ یعنی اگر عبادت کے لیے آئے گا تو اسے ثواب ملے گا اور اگر کسی دینوی زندگی کی غرض سے آئے گا تو گرفتار وبال ہوگا۔ گویا یہ حدیث مضمون کے اعتبار سے نیت کی مشہور حدیث انما الا عمال بالنیات کا ایک جزو ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان