TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910706 · Discussion on Salah

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910706)

وَعَنْ مَالِکٍ قَالَ بَنَی عُمَرُ رَحْبَۃٌ فِی نَاحِیَۃِ الْمَسْجِدِ تُسَمَّی البُطَیْحَاءَ وَقَالَ مَنْ کَانَ یُرِیْدُ اَنْ یَلْفَظَ اَوْ یُنْشِدَ شِعْرًا اَوْیَرْ فَعَ صَوْتَہُ فَلْیَخْرُجْ اِلَی ھٰذِہِ الرَّحْبَۃِ۔ (رواہ فی الموطا)

" اور حضرت امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسجد کے ایک گوشہ میں ایک چبوترہ بنوادیا تھا جس کا نام بطیحا تھا اور لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ جو آدمی لغو باتیں کرنا چاہئے یا اشعار پڑھنا چاہے یا (کسی وجہ سے ) بلند آواز (سے باتیں) کرنا چاہئے تو اسے چاہئے کہ وہ (مسجد سے نکل کر) اس چبوترہ پر آجائے۔" (موطا)

-

Permalink

See the full chapter: مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان