Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1911168)
وَعَنْ اَبِیْ ھُرَےْرَۃَص قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا قَامَ اَحَدُکُمْ مِّنَ اللَّےْلِ فَلْےَفْتَحِ الصَّلٰوۃَ بِرَکْعَتَےْنِ خَفِےْفَتَےْنِ۔
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا راوی ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی رات کو نماز پڑھنے کے لیے نیند سے اٹھے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی نماز کی ابتداء دو ہلکی رکعتوں سے کرے۔ (صحیح مسلم)
-