TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1911417 · Statement on Sacrifice

Mishkat SharifHadith (internal ref #1911417)

وَعَنِ الْبَرَاءِ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم نُوْوِلَ یَوْمَ الْعِیْدِقَوْسًا فَخَطَبَ عَلَیْہِ۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ عید کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کمان پیش کی گئی چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہارا لے کر خطبہ ارشاد فرمایا ۔" (ابوداؤد) تشریح مطلب یہ ہے کہ جس طرح عصاء وغیرہ ٹیک کر خطبہ پڑھا جاتا ہے اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصاء کے بجائے کمان ٹیک کر اس کے سہارے خطبہ ارشاد فرمایا۔

-

Permalink

See the full chapter: امام خطبہ دیتے عصا وغیرہ کا سہارا لے لے