TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1911431 · Statement on Sacrifice

Mishkat SharifHadith (internal ref #1911431)

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَذْبَحُ وَےَنْحَرُ بِالْمُصَلّٰی۔(صحیح البخاری)

" اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ میں قربانی کے جانور کو ذبح اور نحر کیا کرتے تھے۔" (صحیح البخاری ) تشریح باب صلوٰۃ العیدین کی پہلی فصل کے آخر میں ذبح اور نحر کے معنی اور ان کے باہم فرق کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا جا چکا ہے ۔ علماء لکھتے ہیں کہ عید گاہ میں قربانی کرنا افضل ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: عید گاہ میں قربانی افضل ہے۔