TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1911478 · Discussion on Salat al-Istisqa (Prayer for Rain)

Mishkat SharifHadith (internal ref #1911478)

وَعَنْہُ اَنَّہُ قَالَ اسْتَسْقٰی رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم خَمِیْصَۃُ لَّہ، سَوْدَآءُ فَاَرَا دَ اَنْ یَّاْخُذَاَسْفَلَھَا فَیَجْعَلَہ، اَعْلَا ھَا فَلَمَّا ثَقَلَتْ قَلَّبَھَا عَلَی عَا تِقَیْہِ۔ (رواہ احمد بن حنبل و ابوداؤد)

" اور حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش طلب (کرنے کے لیے دعا) کی تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک پر سیاہ رنگ کی چادر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارادہ کیا کہ چادر کے نیچے کا کونا پلٹ کر اسے اوپر کی جانب لائیں (جیسا کہ چادر پھیرنے کا طریقہ ہے) مگر اس میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دقت پیش آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہی مونڈھے پر چادر پلٹ لی۔" تشریح مطلب یہ ہے کہ مذکورہ بالا طریقہ کے مطابق جب چادر پھیرنے میں دقت محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف یہ کیا کہ چادر کا دایاں کونا بائیں مونڈھے پر کر لیا اور بایاں کونا دائیں مونڈھے پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر مبارک دوسرے خطبہ میں پھیری تھی کیونکہ چادر پھیرنے کا وقت اور موقع وہی ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: استسقاء میں چادر پھیرنے کا بیان