TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1920197 · Burying the Deceased

Mishkat SharifHadith (internal ref #1920197)

وعن عائشة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " كسر عظم الميت ككسره حيا " . رواه مالك وأبو داود وابن ماجه

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " مردہ کی ہڈیوں کو توڑنا (باعتبار گناہ کے) زندہ شخص کی ہڈیوں کے توڑنے کی مانند ہے" (مالک، ابوداؤد ، ابن ماجہ) تشریح اس ارشاد گرامی میں اس طرف اشارہ ہے کہ جس طرح زندہ شخص کی تحقیر و بے عزتی ممنوع ہے اسی طرح میت کی تحقیر اور بے وقعتی بھی ممنوع ہے نیز جس طرح زندہ شخص تکلیف پر ایذاء اور آرام پر سکون محسوس کرتا ہے اسی طرح مردہ بھی سکون اور ایذاء محسوس کرتا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: میت کی تحقیر ممنوع ہے