TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1920360 · Virtue of Spending and Disapproval of Stinginess

Mishkat SharifHadith (internal ref #1920360)

وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " قال الله تعالى : أنفق يا ابن آدم أنفق عليك "

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے اولاد آدم میری راہ میں اپنا مال خرچ کر میں تیرے اوپر خرچ کروں گا۔ (بخاری ومسلم) تشریح اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ اے اولاد آدم! تو دنیا کے فانی مال کو میری راہ میں خرچ کر تاکہ آخرت میں تجھے اموال عالیہ حاصل ہوں۔ بعض حضرات نے اس کے یہ معنی بیان کیے ہیں کہ جو کچھ میں نے تجھے عطا کیا ہے اس میں سے تو لوگوں کو دے تاکہ میں تجھے دنیا و عقبی میں اس سے زیادہ عطا کروں گویا اس آیت کریمہ کی طرف اشارہ ہے کہ ا یت ( وَمَا اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُه ) 24۔سبأ : 39)۔ تم جو کچھ بھی خدا کی خوشنودی کے لیے خرچ کرتے ہو خدا تمہیں اس کا بدلہ عطا کرتا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: سخاوت کا حکم