TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1920690 · Statement on the Virtues of the Quran

Mishkat SharifHadith (internal ref #1920690)

وعن علي رضي الله عنه قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " لكل شيء عروس وعروس القرآن الرحمن " . رواه البيهقي في شعب الإيمان

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہر چیز کے لئے زینت ہوتی ہے اور قرآن کریم کی زینت سورت رحمٰن ہے۔ تشریح سورت رحمٰن کو قرآن کریم کی زینت اس لئے فرمایا گیا ہے کہ اس میں دنیا و آخرت کی نعمتوں کا بیان ہے حوروں کے اوصاف کا بیان ہے جو جنت کی دلہنیں ہیں اور ان حوروں کے زیورات وغیرہ کا بیان ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: قرآن کی زینت سورت رحمٰن