Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1920851)
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا حول ولا قوة إلا بالله دواء من تسعة وتسعين داء أيسرها الهم "
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لاحول ولا قوۃ الا باللہ ننانوے (دنیاوی اور اخروی) بیماریوں کی دوا ہے جس میں سے ادنیٰ بیماری (دنیاوی واخروی ) غم ہے۔
-