TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1930331 · Explanation of Looking at a Proposed Spouse and Which Parts Must Be Covered

Mishkat SharifHadith (internal ref #1930331)

وعن بريدة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لعلي : " يا علي لا تتبع النظرة النظرة فإن لك الأولى وليست لك الآخرة " . رواه أحمد والترمذي وأبو داود والدارمي

اور حضرت بریدہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی سے فرمایا کہ علی نظر پڑ جانے کے بعد پھر نظر نہ ڈالو (یعنی اگر کسی عورت پر ناگہاں ظر پڑ جائے تو پھر اسکے بعد دوبارہ اس کی طرف نہ دیکھو ) کیونکہ تمہارے لئے پہلی نظر تو جائز ہے ( جبکہ اس میں قصد و ارادہ کو قطعًا داخل نہ ہو) مگر دوسری نظر جائز نہیں ہے ( احمد ترمذی ابوداؤد دارمی)

-

Permalink

See the full chapter: کسی عورت پراتفاقی نظرپڑجانے کے بعد دوسری نظرڈالنا جائز نہیں ہے