TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1930457 · Explanation of Appointing Turns for Wives

Mishkat SharifHadith (internal ref #1930457)

وعن أم سلمة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أيما امرأة ماتت وزوجها عنها راض دخلت الجنة " . رواه الترمذي

حضرت ام سلمہ کہتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جو عورت اس حال میں مرے کہ اس کا شوہر اس سے راضی وخوش ہو، تو وہ جنت میں داخل ہو گی ۔ (ترمذی) تشریح : جو شوہر عالم و متقی ہو اس کی رضا مندی اور خوشنودی کا یہ اجر بیان کیا گیا ہے ، فاسق و جاہل شوہر کی رضامندی خوشنودی کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا۔

-

Permalink

See the full chapter: شوہر کی خوشنودی کی اہمیت