TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1930792 · Explanation of Alcohol and Warnings for Alcohol Consumers

Mishkat SharifHadith (internal ref #1930792)

وعن عائشة عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " ما أسكر منه الفرق فملء الكف منه حرام " . رواه أحمد والترمذي وأبو داود

اور حضرت عائشہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس چیز (مثلًا ًشراب ) کا ایک " فرق " (یعنی آٹھ سیر کی مقدار ) نشہ لائے اس کا ایک بھرا ہوا چلو بھی حرام ہے ۔" (احمد ، ترمذی، ابوداؤد ،) تشریح : اس حدیث کا بھی یہی مطلب ہے کہ جس نشہ آور چیز کی زیادہ مقدار حرام ہے ۔ اس کی قلیل ترین مقدار بھی حرام ہے ۔

-

Permalink

See the full chapter: مسکر چیز کا ایک چلو بھی حرام ہے