TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1940581 · Explanation of Etiquettes.

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940581)

وعن جرير أن النبي صلى الله عليه وسلم مر على نسوة فسلم عليهن . رواه أحمد . ( حسن )

اور حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے ان کو سلام کیا۔ (احمد) تشریح یہ بات آنحضرت کی ذات گرامی کے ساتھ مخصوص تھی کیونکہ کسی فتنہ و شر میں آنحضرت کے مبتلا ہونے کا کوئی خوف و خطرہ نہ تھا اس لیے آپ کے لیے عورتوں کو بھی سلام کرنا روا تھا لیکن آپ کے علاوہ کسی دوسرے مسلمان کے لیے یہ مکروہ ہے کہ وہ اجنبی عورت کو سلام کرے ہاں اگر کوئی عورت اتنی عمر رسیدہ ہو کہ اس کے تئیں کسی فتنہ و شر میں مبتلا ہونے کا کوئی امکان نہ ہو اور نہ اس کو سلام کرنا دوسروں کی نظروں میں کسی بدگمانی کا سبب بن سکتا ہو تو اس کو سلام کرنا جائز ہوگا۔ جماعت میں سے کسی ایک کا سلام کرنا پوری جماعت کی طرف سے کافی ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: اجنبی عورت کو سلام کرنا جائز نہیں