TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1940678 · Explanation of Etiquettes.

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940678)

وعن أبي أيوب أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال إذا عطس أحدكم فليقل الحمد لله على كل حال وليقل الذي يرد عليه يرحمك الله وليقل هو يهديكم ويصلح بالكم رواه الترمذي والدارمي . ( إسناده جيد )

" اور حضرت ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی شخص کو چھینک آئے تو چاہے کہ وہ یوں کہے الحمد للہ علی کل حال۔ یعنی ہر حال میں خدا کی تعریف ہے اور وہ شخص جو اس کا جواب دے اس کو یوں چاہیے یرحمک اللہ اور پھر اس کے جواب میں چھینکنے والے کو یوں کہنا چاہیے ، یھدیکم اللہ ویصلح بالکم، یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت بخشے اور تمہارے دل یا تمہارے احوال کو درست فرمائے۔

-

Permalink

See the full chapter: یرحمک اللہ کہنے والے کے حق میں دعا