TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1941196 · Explanation of Love for Wealth and Life for Worship and Obedience to Allah

Mishkat SharifHadith (internal ref #1941196)

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا يزال قلب الكبير شابا في اثنين في حب الدنيا وطول الأمل . متفق عليه

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ بوڑھے کا دل ہمیشہ دو باتوں میں جوان (قوی) رہتا ہے ایک تو دنیا کی محبت میں اور دوسرے آرزو کی درازی میں۔ (اور یہ دونوں ہی باتیں مضر ہیں کیونکہ دنیا کی محبت موت کو عزیز نہیں رکھنے دیتی اور آرزوئے درازی عمر، تاخیر عمل اور کوتاہی عمل کی مقتضی ہوتی ہے۔ بخاری ، مسلم)

-

Permalink

See the full chapter: بڑھاپے کی حرص