TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1950352 · Virtues and Merits of the Chief of Messengers (Prophet Muhammad ﷺ)

Mishkat SharifHadith (internal ref #1950352)

وعن جابر أن النبي صلى الله عليه و سلم قا ل : " إن الله بعثني لتمام مكارم الأخلاق وكمال محاسن الأفعال " . رواه في شرح السنة

اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے اس لئے بھیجا ہے کہ اچھے اخلاق کی تکمیل کروں اور اچھے کاموں کو پورا کروں ۔" (شرح السنۃ) تشریح : مطلب یہ کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا پیغمبر اور رسول بنا کر اس مقصد سے بھیجا ہے کہ میں مخلوق خدا کی ہدایت کروں ، اور ان کو ظاہری اخلاق ومعاملات اور عادات واطوار کے اعتبار سے بھی اور باطنی احوال وسیرت کے اعتبار سے بھی درجہ کمال پر پہنچادوں ۔

-

Permalink

See the full chapter: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد :