TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1950875 · Comprehensive Explanation of Virtues

Mishkat SharifHadith (internal ref #1950875)

وعن رفاعة بن رافع قال : جاء جبريل إلى النبي صلى الله عليه و سلم فقال : " ما تعدون أهل بدر فيكم " . قال : " من أفضل المسلمين " أو كلمة نحوها قال : " وكذلك من شهد بدرا من الملائكة " . رواه البخاري

اور حضرت رفاعہ بن رافع بیان کرتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا کہ غزوئہ بدر میں شریک ہونے والوں کو آپ اپنوں میں سے کس طبقہ کے لوگوں میں شمار کرتے ہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہم ان کو سب سے اعلی وسب سے بہتر مسلمانوں میں شمار کرتے ہیں ، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کے کچھ الفاظ میں جواب دیا (اورظاہر یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا ہوگا ہم افضل المسلمین یعنی وہ اصحاب بدر سب سے اعلی وسب سے بہتر مسلمان ہیں ) حضرت جبرائیل علیہ السلام (یہ سن کر ) بولے : ایسا ہی ان فرشتوں کے بارے میں (ہم سمجھتے ہیں ) جو غزوئہ بدر میں (اہل اسلام کی مدد کے لئے ) شریک ہوئے تھے ۔ " (بخاری ) تشریح : حضرت جبرائیل علیہ السلام کا مطلب یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اصحاب بدر کو دوسرے تمام مسلمانوں سے افضل جانتے ہیں ۔ اسی طرح ہمارا خیال بھی یہی ہے کہ فرشتوں میں سے جو فرشتے غزوئہ بدر میں شریک ہوئے وہ ان تمام فرشتوں سے افضل ہیں جن کو اس غزوئہ میں شرکت کا موقع نصیب نہیں ہوا ۔ "

-

Permalink

See the full chapter: اصحاب بدر کا مرتبہ