TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1950945 · Mention of the Names of the Companions of Badr Recorded in Sahih Bukhari

Mishkat SharifHadith (internal ref #1950945)

-

" غنری " اصل میں ایک شخص " غنرہ " کی طرف نسبت ہے جو حضرت عامر بن ربیعہ کے اجداد میں سے تھا ، جامع الاصول میں یہ لفظ غنوی لکھا ہوا ہے ، حضرت عامر چونکہ بنوعدد کے حلیف تھے اس لئے ان کو عددی بھی کہا جاتا ہے ، اور کاشف میں یہ لکھا ہے کہ حضرت عامر آل خطاب کے حلیف تھے ۔ حضرت عامر نے دو ہجرتیں کیں، جنگ بدر میں بھی شریک تھے اور دوسرے جہادوں میں بھی ۔ انہوں نے حضرت عمر سے پہلے اسلام قبول کیا تھا ، ان کی وفات ٣٢ھ یا ٤٣ھ یا ٣٥ھ میں ہوئی ۔

-

Permalink

See the full chapter: عامر بن ربیعہ غنری