Musnad Ahmad — Hadith 15181
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ عَقِيلَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي جُشَمٍ فَدَخَلَ عَلَيْهِ الْقَوْمُ فَقَالُوا بِالرَّفَاءِ وَالْبَنِينَ فَقَالَ لَا تَقُولُوا ذَاكُمْ قَالُوا فَمَا نَقُولُ يَا أَبَا يَزِيدَ قَالَ قُولُوا بَارَكَ اللَّهُ لَكُمْ وَبَارَكَ عَلَيْكُمْ إِنَّا كَذَلِكَ كُنَّا نُؤْمَرُ
حسن کہتے ہیں کہ حضرت عقیل بن ابی طالب نے بنوجعشم کی ایک عورت سے شادی کرلی لوگ انہیں مبارک باد دینے کے لیے آئے اور کہنے لگے کہ آپ دونوں کے درمیان اتفاق پیدا ہوگا اور یہ نکاح اولاد کا ذریعہ بنے انہوں نے فرمایا رکو یوں نہ کہو لوگوں نے پوچھا کہ اے ابویزید پھر کیا کہیں انہوں نے فرمایا یوں کہا کرو اللہ تمہارے لیے اسے مبارک کرے تمہیں برکتیں عطا فرمائے اور اس نکاح میں تم پر خوب برکت نازل فرمائے ہمیں اسی کا حکم دیا گیا تھا۔
-