TrueHadith

Musnad Ahmad, Hadith 18574 · A B C

Musnad AhmadHadith 18574

حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْكَلْبِ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ فَسَمَّيْتَ عَلَيْهِ فَأَخَذَ فَأَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ فَذَكِّهِ وَإِنْ قَتَلَ فَكُلْ فَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ فَلَا تَأْكُلْ

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کتے کے ذریعے شکار کے متعلق دریافت کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور اللہ کا نام لے لو تو اس نے تمہارے لیے جو شکار پکڑا ہو اور خود نہ کھایا ہو تو اسے کھالو اور اگر تم نے شکارکوزندہ پایا تو اسے ذبح کرلو اور اگر کتے نے اس میں سے کچھ کھالیاہو تو تم اسے نہ کھاؤ۔

-

Permalink

See the full chapter: حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی بقیہ مرویات