TrueHadith

Musnad Ahmad, Hadith 25807 · A B C

Musnad AhmadHadith 25807

حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَعْصَعَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ عَنْ أُمِّ الْمُنْذِرِ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَعَلِيٌّ نَاقِهٌ مِنْ مَرَضٍ قَالَتْ وَلَنَا دَوَالٍ مُعَلَّقَةٌ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلِيٌّ يَأْكُلَانِ مِنْهَا فَطَفِقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَهْلًا فَإِنَّكَ نَاقِهٌ حَتَّى كَفَّ عَلِيٌّ قَالَتْ وَقَدْ صَنَعْتُ شَعِيرًا وَسِلْقًا فَلَمَّا جِئْنَا بِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ مِنْ هَذَا أَصِبْ فَهُوَ أَوْفَقُ لَكَ فَأَكَلَا ذَلِكَ

حضرت ام منذر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی علیہ السلام میرے یہاں تشریف لائے ان کے ہمراہ حضرت علی بھی تھے جن پر بیماری کی وجہ سے نقاہت کے آثارباقی تھے، ہمارے یہاں کھجور کے خوشے لٹک رہے تھے، نبی علیہ السلام ان میں سے کھجوریں تناول فرمانے لگے، حضرت علی نے بھی کھجوریں کھانا چاہیں لیکن نبی علیہ السلام نے ان سے فرمایا علی! رک جاؤ تم پر نقاہت کے آثار ابھی واضح ہیں ، حضرت علی رک گئے، پھر میں نے جو کی روٹی اور چقندر کا سالن بنایا اور نبی علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا، نبی علیہ السلام نے حضرت علی سے فرمایا یہ کھاؤ کہ یہ تمہارے لئے زیادہ نفع بخش ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: حضرت ام منذربنت قیس انصایہ کی حدیثیں