TrueHadith

Musnad Ahmad, Hadith 25990 · A B C

Musnad AhmadHadith 25990

حَدَّثَنَا حَسَنٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ أَرْسَلَ غُلَامًا لَهُ بِصَاعٍ مِنْ قَمْحٍ فَقَالَ لَهُ بِعْهُ ثُمَّ اشْتَرِ بِهِ شَعِيرًا فَذَهَبَ الْغُلَامُ فَأَخَذَ صَاعًا وَزِيَادَةَ بَعْضِ صَاعٍ فَلَمَّا جَاءَ مَعْمَرًا أَخْبَرَهُ بِذَلِكَ فَقَالَ لَهُ مَعْمَرٌ أَفَعَلْتَ انْطَلِقْ فَرُدَّهُ وَلَا تَأْخُذْ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ فَإِنِّي كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الطَّعَامُ بِالطَّعَامِ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَكَانَ طَعَامُنَا يَوْمَئِذٍ الشَّعِيرَ قِيلَ فَإِنَّهُ لَيْسَ مِثْلَهُ قَالَ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُضَارِعَ حَدَّثَنَا هَارُونُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ

حضرت معمر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے ایک غلام کو ایک صاع گیہوں دے کر کہا اسے بیچ کر جو پیسے ملیں ان سے جَو خرید لاؤ، وہ غلام گیا اور ایک صاع اور اس سے زائد لے آیا اور حضرت معمر کے پاس آکر اس کی اطلاع دی، حضرت معمر نے اس سے فرمایا کیا تم نے واقعی ایسا کیا ہے ؟ واپس لے جاؤ اور اسے لو ٹا دو، اور صرف برابر برابر لین دین کرو، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فر ماتے سنا تھا کہ طعام کو طعام کے بدلے برابر برابر بیچا جائے، اور اس زمانے میں ہمارا طعام جو تھا، کسی نے کہا یہ اس کا مثل نہیں ہے ، انہوں نے فرمایا مجھے اندیشہ ہے کہ یہ اس کے مشابہ ہے ۔گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے مروی ہے ۔

-

Permalink

See the full chapter: حضرت معمر بن عبداللہ کی حدیثیں