TrueHadith

Musnad Ahmad, Hadith 26030 · A B C

Musnad AhmadHadith 26030

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ أَبِي قَالَ ذَاكَرَنِي مَرْوَانُ مَسَّ الذَّكَرِ فَقُلْتُ لَيْسَ فِيهِ وُضُوءٌ فَقَالَ إِنَّ بُسْرَةَ بِنْتَ صَفْوَانَ تُحَدِّثُ فِيهِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا رَسُولًا فَذَكَرَ الرَّسُولُ أَنَّهَا تُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ

عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مروان نے مجھ سے "مس ذکر"کے متعلق مذاکرہ کیا، میری رائے یہ تھی کہ اپنی شرمگاہ کو چھونے سے انسان کا وضو نہیں ٹوٹتا ، جبکہ مروان کا یہ کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حضرت بسرہ بنت صفوان نے اس سے ایک حدیث بیان کی ہے ، بالآ خر مروان نے حضرت بسرہ کے پاس ایک قاصد بھیجا ، اس نے آ کر بتایا کہ انہوں نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھوئے ، اسے چا ہئے کہ وضو کرے۔

-

Permalink

See the full chapter: حضرت بسرہ بنت صفوان کی حدیثیں