TrueHadith

Musnad Ahmad, Hadith 26187 · A B C

Musnad AhmadHadith 26187

حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ إِنَّ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ لَمَّا قُبِضَ قَالَتْ أُمُّ خَارِجَةَ بِنْتُ زَيْدٍ طِبْتَ أَبَا السَّائِبِ خَيْرُ أَيَّامِكَ الْخَيْرُ فَسَمِعَهَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قَالَتْ أَنَا قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يُدْرِيكِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَلْ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ مَا رَأَيْنَا إِلَّا خَيْرًا وَهَذَا أَنَا رَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يُصْنَعُ بِي

حضرت ام علاء " جو انصاری خواتین میں سے تھیں " سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کی بیعت کی ہے اور مہاجرین کی رہائش کے لئے انصار کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی ہمارے یہاں پہنچ کر ہمارے مہمان حضرت عثمان بن مظعون بیمار ہو گئے ہم ان کی تیماداری کرتے رہے ، جب وہ فوت ہو گئے تو ہم نے انہیں کفن میں لپیٹ دیا، نبی ہمارے یہاں تشریف لائے ، میں نے کہا اے ابوالسائب ! اللہ کی رحمیتیں آپ پر نازل ہوں ، میں شہادت دیتی ہوں کہ اللہ نے آپ کو معزز کر دیا نبی نے فرمایا ان کے پاس تو ان کے رب کی طرف سے یقین آگیا میں ان کے لئے خیر کی امید رکھتا ہوں ، لیکن بخدا مجھے اللہ کا پیغمبر ہونے کے باوجود یہ علم نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا ہو گا؟

-

Permalink

See the full chapter: حضرت ام علاء انصاریہ کی حدیثیں