Musnad Ahmad — Hadith 26293
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ مَعْقُودٌ أَبَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَمَنْ رَبَطَهَا عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَنْفَقَ عَلَيْهَا احْتِسَابًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَرِيَّهَا وَظَمَأَهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا فَلَاحٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ رَبَطَهَا رِيَاءً وَسُمْعَةً وَفَرَحًا وَمَرَحًا فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَرِيَّهَا وَظَمَأَهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا خُسْرَانٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ نبی نے ارشاد فرمایا گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خیر باند ھ دی گئی ہے ، سو جو شخص ان گھوڑوں کو خدا کی راہ میں سازوسامان کے طور پر باندھتا ہے اور ثواب کی نیت سے ان پر خرچ کرتا ہے تو ان کا سیر ہونا اور بھوکا رہنا ، سیراب ہونا، پیاسا رہنا ، اور ان کا بول و براز تک قیامت کے دن اس کے نامئہ اعمال میں کامیابی کا سبب ہو گا، اور جو شخص ان گھوڑوں کو نمودونمائش ، اور اتراہٹ اور تکبر کے اظہار کے لئے باندھتا ہے تو انکا پیٹ بھرنا اور بھوکا رہنا ، سیر ہونا اور پیاسا رہنا اور ان کو بول و براز قیامت کے دن اس کے نامئہ اعمال میں خسارے کا سبب ہو گا۔
-