Sahih Bukhari — Hadith 1283
Narrated by Masruq
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ سَمِعْتُ الْأَشْعَثَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ يَهُودِيَّةً دَخَلَتْ عَلَيْهَا فَذَکَرَتْ عَذَابَ الْقَبْرِ فَقَالَتْ لَهَا أَعَاذَکِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَقَالَ نَعَمْ عَذَابُ الْقَبْرِ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ صَلَّی صَلَاةً إِلَّا تَعَوَّذَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ زَادَ غُنْدَرٌ عَذَابُ الْقَبْرِ
عبدان، ابوعبدان، شعبہ، اشعث، اپنے والد سے وہ مسروق سے اور مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک یہودی عورت میرے پاس آئی اور عذاب قبر کا تذکرہ کیا اور ان سے کہا کہ اللہ تمہیں عذاب قبر سے بچائے۔ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبر کے عذاب کے متعلق پوچھا، آپ نے فرمایا ہاں قبر میں عذاب ہوتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نماز نہیں پڑھتے دیکھا مگر یہ کہ اس میں عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے۔ غندر نے عذاب قبر کی زیادتی کے الفاظ بیان کئے۔
Narrated Masruq: 'Aisha said that a Jewess came to her and mentioned the punishment in the grave, saying to her, "May Allah protect you from the punishment of the grave." 'Aisha then asked Allah's Apostle about the punishment of the grave. He said, "Yes, (there is) punishment in the grave." 'Aisha added, "After that I never saw Allah's Apostle but seeking refuge with Allah from the punishment in the grave in every prayer he prayed." ________________________________________