Sahih Bukhari — Hadith 2024
Narrated by 'Abdullah bin 'Umar
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً فَتُعْتِقَهَا فَقَالَ أَهْلُهَا نَبِيعُکِهَا عَلَی أَنَّ وَلَائَهَا لَنَا فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا يَمْنَعُکِ ذَلِکَ فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ ام المومنیں عائشہ نے چاہا کہ ایک لونڈی خرید کر آزاد کریں تو اس کے مالکوں نے کہا کہ اس شرط پر بیچتے ہیں کہ ولاء ہمارے لئے ہوگی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ شرط تمہیں اس کے خرید نے سے نہ روکے ولاء تو اسی کی ہے جو آزاد کرے
Narrated 'Abdullah bin 'Umar: Aisha, (mother of the faithful believers) wanted to buy a slave girl and manumit her, but her masters said that they would sell her only on the condition that her Wala' would be for them. 'Aisha told Allah's Apostle of that. He said, "What they stipulate should not hinder you from buying her, as the Wala' is for the manumitted." ________________________________________