Sahih Bukhari — Hadith 2124
Narrated by Abdullah bin Umar
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَعْطَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ الْيَهُودَ أَنْ يَعْمَلُوهَا وَيَزْرَعُوهَا وَلَهُمْ شَطْرُ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَأَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ الْمَزَارِعَ کَانَتْ تُکْرَی عَلَی شَيْئٍ سَمَّاهُ نَافِعٌ لَا أَحْفَظُهُ وَأَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ حَدَّثَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ حَتَّی أَجْلَاهُمْ عُمَرُ
موسی بن اسماعیل، جویریہ بن اسماء، نافع، عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر یہودیوں کو اس شرط پر دیا کہ وہ اس میں محنت اور کاشتکاری کریں اور اس کی پیداوار میں ان کا آدھا حصہ ہوگا اور ابن عمر نے نافع سے بیان کی کہ زمینیں کچھ رقم کے عوض جس کا انہوں نے تذکرہ کیا لیکن مجھے یاد نہیں رہا کرایہ پر دیجاتی تھیں اور رافع بن جدیج نے حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتوں کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا اور عیبد اللہ نے بواسطہ نافع ابن عمر اتنا زیادہ بیان کیا یہاں تک کہ ان یہودیوں کو حضرت عمر نے جلا وطن کر دیا۔
Narrated Abdullah bin Umar: "Allah's Apostle gave the land of Khaibar to the Jews to work on and cultivate and take half of its yield. Ibn 'Umar added, "The land used to be rented for a certain portion (of its yield)." Nafi mentioned the amount of the portion but I forgot it. Rafi' bin Khadij said, "The Prophet forbade renting farms." Narrated 'Ubaid-Ullah Nafi' said: Ibn 'Umar said: (The contract of Khaibar continued) till 'Umar evacuated the Jews (from Khaibar).