TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 2682 · Jihad and the Biography of Prophet Muhammad (PBUH)

Sahih BukhariHadith 2682

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرًا عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَأْتِي زَمَانٌ يَغْزُو فِئَامٌ مِنْ النَّاسِ فَيُقَالُ فِيکُمْ مَنْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَالُ نَعَمْ فَيُفْتَحُ عَلَيْهِ ثُمَّ يَأْتِي زَمَانٌ فَيُقَالُ فِيکُمْ مَنْ صَحِبَ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَالُ نَعَمْ فَيُفْتَحُ ثُمَّ يَأْتِي زَمَانٌ فَيُقَالُ فِيکُمْ مَنْ صَحِبَ صَاحِبَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَالُ نَعَمْ فَيُفْتَحُ

عبداللہ بن محمد، سفیان، عمرو، جابر، ابوسعید خدری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ جہاد کریں گے تو یہ کہا جائیگا کہ کیا تم میں کوئی شخص ایسا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت سے فیضیاب ہوا ہو، جواب دیا جائے گا ہاں ، ان کے ذریعہ دعا مانگی جائے گی اور اس کی فتح ہوجائے گی، پھر ایک زمانہ ایسا آئیگا کہ لوگ کہیں گے کیا تم میں کوئی ایسا ہے جس نے رسول اللہ کے صحابہ کی صحبت اٹھائی ہو۔ جواب دیا جائیگا ہاں! پس اس کے ذریعہ سے دعا مانگی جائے گی، اور فتح ہوجائے گی۔ پھر ایک زمانہ ایسا آئیگا کہ تم سے پوچھا جائیگا کہ کیا تمہاری جماعت میں کوئی ایسا ہے جس نے رسول اللہ کے اصحاب کی صحبت والوں کی صحبت سے فائدہ اٹھایا ہو، جواب دیا جائے گا ہاں! موجود ہیں اس وقت اس کے ذریعہ سے دعا مانگی جائے گی، اور تم کو فتح ہوجائے گی۔

Narrated Abu Said Al-Khudri The Prophet said, "A time will come when groups of people will go for Jihad and it will be asked, 'Is there anyone amongst you who has enjoyed the company of the Prophet?' The answer will be, 'Yes.' Then they will be given victory (by Allah) (because of him). Then a time will come when it will be asked. 'Is there anyone amongst you who has enjoyed the company of the companions of the Prophet?' It will be said, 'Yes,' and they will be given victory (by Allah). Then a time will come when it will be said. 'Is there anyone amongst you who has enjoyed the company of the companions of the companions of the Prophet?' It will be said, 'Yes,' and they will be given victory (by Allah)."

Permalink

See the full chapter: ا، جنگ میں نیکوں اور کمزروں کے ذریعہ مدد چاہنے کا بیان حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ مجھ سے ابوسفیان نے بیان کیا، وہ کہتے تھے، کہ مجھ سے قیصر نے کہا کہ میں نے تم سے پوچھا تھا، کہ امیر لوگوں نے محمد کی پیروی کی ہے یا غریبوں نے تم نے بتایا غریبوں نے اور یہی غر یب لوگ رسولوں کے پیرو ہوتے ہیں ۔