TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 2724 · Jihad and the Biography of Prophet Muhammad (PBUH)

Sahih BukhariHadith 2724

Narrated by Sahl bin Sad

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ القَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ خَيْبَرَ لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَی يَدَيْهِ فَقَامُوا يَرْجُونَ لِذَلِکَ أَيُّهُمْ يُعْطَی فَغَدَوْا وَکُلُّهُمْ يَرْجُو أَنْ يُعْطَی فَقَالَ أَيْنَ عَلِيٌّ فَقِيلَ يَشْتَکِي عَيْنَيْهِ فَأَمَرَ فَدُعِيَ لَهُ فَبَصَقَ فِي عَيْنَيْهِ فَبَرَأَ مَکَانَهُ حَتَّی کَأَنَّه لَمْ يَکُنْ بِهِ شَيْئٌ فَقَالَ نُقَاتِلُهُمْ حَتَّی يَکُونُوا مِثْلَنَا فَقَالَ عَلَی رِسْلِکَ حَتَّی تَنْزِلَ بِسَاحَتِهِمْ ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَی الْإِسْلَامِ وَأَخْبِرْهُمْ بِمَا يَجِبُ عَلَيْهِمْ فَوَاللَّهِ لَأَنْ يُهْدَی بِکَ رَجُلٌ وَاحِدٌ خَيْرٌ لَکَ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ

عبداللہ ابن مسلمہ قعنبی، عبدالعزیز بن ابی حازم، ابوحازم سہل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خیبر کے دن فرماتے ہوئے سنا کہ اب کے جھنڈا اس کو دوں گا جس کے ہاتھ پر فتح ہوجائے گی، پھر صحابہ میں سے ہر ایک اس بات کی امید کرنے لگے کہ علم و پر چم ہم کو مر حمت ہوگا، لیکن دوسرے دن تمام صحابہ کی موجودگی میں، سرور عالم نے فرمایا، علی کہاں ہیں؟ کسی نے کہا، ان کی آنکھوں میں درد ہے، آپ نے ان کو بلایا اور وہ آپ کے سامنے حاضر کئے گئے، آپ نے ان کی دونوں آنکھوں میں لعاب لگایا، جب وہ اچھے ہو گئے، اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ پہلے ان کو کوئی شکایت تھی ہی نہیں، اس کے بعد ان کو علم دیا، حضرت علی نے کہا، ہم ان کافروں سے جنگ کریں گے، حتیٰ کہ کہ وہ ہمارے مثل ہو جائیں، آپ نے فرمایا کہ آہستگی کرو، جب تم ان کے میدان میں جاؤ، تو ان کو سلام کی وعوت دینا، اور جو خدا کی طرف سے ان پر فرض ہے، اس سے ان کو آگاہ کرنا، قسم ہے خدا کی، کہ تمہارے ذریعہ کسی ایک شخص کو بھی ہدایت مل گئی، تو یہ عمل تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ اچھا ہوگا۔

Narrated Sahl bin Sad: That he heard the Prophet on the day (of the battle) of Khaibar saying, "I will give the flag to a person at whose hands Allah will grant victory." So, the companions of the Prophet got up, wishing eagerly to see to whom the flag will be given, and everyone of them wished to be given the flag. But the Prophet asked for 'Ali. Someone informed him that he was suffering from eye-trouble. So, he ordered them to bring 'Ali in front of him. Then the Prophet spat in his eyes and his eyes were cured immediately as if he had never any eye-trouble. 'Ali said, "We will fight with them (i.e. infidels) till they become like us (i.e. Muslims)." The Prophet said, "Be patient, till you face them and invite them to Islam and inform them of what Allah has enjoined upon them. By Allah! If a single person embraces Islam at your hands (i.e. through you), that will be better for you than the red camels."

Permalink

See the full chapter: سب سے افضل وہ مومن ہے جو اللہ کی راہ میں اپنی جان و مال کے ذریعہ جہاد کرے، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے ایمان والو کیا میں تمہیں وہ تجارت بتلاؤں کہ جو تمہیں تکلیف دہ عذاب سے نجات دلائے، وہ یہ ہے کہ اپنی جانوں اور مالوں کے ذریعہ جہاد کرو یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو، اور اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ بخش دے گا، اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گئی، اور ہمیشہ رہنے والے باغوں میں اچھے گھروں میں (داخل کرے گا) اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔