TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 2726 · Jihad and the Biography of Prophet Muhammad (PBUH)

Sahih BukhariHadith 2726

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَی خَيْبَرَ فَجَائَهَا لَيْلًا وَکَانَ إِذَا جَائَ قَوْمًا بِلَيْلٍ لَا يُغِيرُ عَلَيْهِمْ حَتَّی يُصْبِحَ فَلَمَّا أَصْبَحَ خَرَجَتْ يَهُودُ بِمَسَاحِيهِمْ وَمَکَاتِلِهِمْ فَلَمَّا رَأَوْهُ قَالُوا مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ أَکْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ

قتیبه ، اسماعیل بن جعفر، حمید، انس عبدالله بن مسلمه، مالک، حمید، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر میں شب کے وقت پہنچے اور آپ جب شب کے وقت کسی قوم کے پاس جاتے تھے، تو بغیر صبح ہوئے ان کی مار نہ کرتے تھے، پھر جب صبح ہوئی، تو یہود اپنے پھاوڑے اور ٹوکرے لے کر نکلے، جب انہوں نے آپ کو دیکھا تو کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگئے خدا کی قسم اور ان کا لشکر بھی آ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ اکبر (اللہ بہت بڑا ہے) خیبر برباد ہوگیا، ہم جب کسی قوم کے میدان میں ڈیرے ڈالتے ہیں تو ان سہمے ہوؤں کی صبح شام غریباں سے بدل جاتی ہے۔

Narrated Anas: The Prophet set out for Khaibar and reached it at night. He used not to attack if he reached the people at night, till the day broke. So, when the day dawned, the Jews came out with their bags and spades. When they saw the Prophet; they said, "Muhammad and his army!" The Prophet said, Allahu--Akbar! (Allah is Greater) and Khaibar is ruined, for whenever we approach a nation (i.e. enemy to fight) then it will be a miserable morning for those who have been warned."

Permalink

See the full chapter: سب سے افضل وہ مومن ہے جو اللہ کی راہ میں اپنی جان و مال کے ذریعہ جہاد کرے، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے ایمان والو کیا میں تمہیں وہ تجارت بتلاؤں کہ جو تمہیں تکلیف دہ عذاب سے نجات دلائے، وہ یہ ہے کہ اپنی جانوں اور مالوں کے ذریعہ جہاد کرو یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو، اور اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ بخش دے گا، اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گئی، اور ہمیشہ رہنے والے باغوں میں اچھے گھروں میں (داخل کرے گا) اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔