Sahih Bukhari — Hadith 2780
Narrated by 'Abdullah bin 'Umar
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ حَمَلَ عَلَی فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَجَدَهُ يُبَاعُ فَأَرَادَ أَنْ يَبْتَاعَهُ فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَبْتَعْهُ وَلَا تَعُدْ فِي صَدَقَتِکَ
عبداللہ بن یوسف مالک نافع عبداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت فاروق اعظم نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں کسی کو سواری کے لئے دیا پھر اسکو بکتا ہوا پایا تو انہوں نے اسکو مول لینا چاہا اور رسالت مآب سے دریافت فرمایا تو آپ نے فرمایا تم اس کو نہ خریدو اور اپنے صدقہ کو نہ لوٹاؤ ۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar: Umar bin Al-Khattab gave a horse to be ridden in Allah's Cause and then he found it being sold. He intended to purchase it. So, he consulted Allah's Apostle who said, "Don't buy it and don't take back your gift of charity."