Sahih Bukhari — Hadith 2808
Narrated by Al-Bara
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ يَنْقُلُ التُّرَابَ حَتَّی وَارَی التُّرَابُ شَعَرَ صَدْرِهِ وَکَانَ رَجُلًا کَثِيرَ الشَّعَرِ وَهُوَ يَرْتَجِزُ بِرَجَزِ عَبْدِ اللَّهِ اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَکِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتْ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا إِنَّ الْأَعْدَائَ قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ
مسدد ابوالاحوص ابواسحاق حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے خندق کے دن رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مٹی اٹھاتے ہوئے دیکھا مٹی سے آپ کے سینہ کے بال چھپ گئے تھے اور آپ بہت بالوں والے تھے اور آپ عبداللہ بن رواحہ کا رجز پڑھتے جاتے اور فرماتے اے اللہ! اگر تو ہمارا مدد گار معاون نہ ہوتا تو ہم ہدایت نہ پاتے نہ صدقہ دیتے اور نہ ہی نماز پڑھتے بس تو ہم پر اطمینان نازل فرما اور دشمن کے مقابلہ میں ہم کو ثابت قدم رکھ بے شک دشمنوں نے ہم پر بغاوت اور چڑھائی کی ہے جب وہ فساد کرنا چاہتے ہیں تو ہم مانع و مزاحم ہوتے ہیں اور یہ الفاظ بلند اور اونچی آواز سے فرماتے تھے۔
Narrated Al-Bara: I saw Allah's Apostle on the day (of the battle) of the Trench carrying earth till the hair of his chest were covered with dust and he was a hairy man. He was reciting the following verses of 'Abdullah (bin Rawaha): "O Allah, were it not for You, We would not have been guided, Nor would we have given in charity, nor prayed. So, bestow on us calmness, and when we meet the enemy. Then make our feet firm, for indeed, Yet if they want to put us in affliction, (i.e. want to fight against us) we would not (flee but withstand them)." The Prophet used to raise his voice while reciting these verses. (See Hadith No. 432, Vol. 5).