TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 309 · Explanation of Menstruation

Sahih BukhariHadith 309

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ کَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي فَصَلِّي

عبداللہ بن محمد، سفیان، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو استحاضہ کا خون آتا تھا، تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا مسئلہ پوچھا آپ نے فرمایا یہ ایک رگ (کا خون) ہے، حیض نہیں ہے جب حیض کا (زمانہ) پیش آئے، تو نماز چھوڑ دو اور جب گذر جائے، تو غسل کرو اور نماز پڑھو۔

Narrated 'Aisha: Fatima bint Abi Hubaish used to have bleeding in between the periods, so she asked the Prophet about it . He replied, "The bleeding is from a blood vessel and not the menses. So give up the prayers when the (real) menses begin and when it has finished, take a bath and start praying."

Permalink

See the full chapter: حیض کا زمانہ کب آتا ہے اور کب ختم ہو جاتا ہے ؟ اور عورتیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس لکڑی کی ڈبیا میں روئی رکھ کر بھیجتی تھیں، اس میں زردی ہوتی تھی، تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہہ دیتی تھیں کہ جلدی نہ کرو، یہاں تک کہ صاف شفاف (پانی نہ) دیکھ لو، ان کی مراد اس سے حیض سے پاکی ہے (کہ جب تک رنگ بالکل نہ رہے، اس وقت تک پاکی نہیں ہوتی)، زید بن ثابت کی بیٹی کو یہ خبر پہنچی کہ عورتیں رات کو چراغ منگوا کر پاکی دیکھتی ہیں، تو انہوں نے ان پر طعنہ زنی کی