Sahih Bukhari — Hadith 3133
Narrated by Abu Musa
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ يَحْيَی الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ مَرِضَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ کَذَا فَقَالَ مِثْلَهُ فَقَالَتْ مِثْلَهُ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَإِنَّکُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ فَأَمَّ أَبُو بَکْرٍ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ رَجُلٌ رَقِيقٌ
ربیع بن یحیی بصری زائدہ عبدالملک بن عمیر ابوبردہ بن موسیٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابوبکر کو لوگوں کو نماز پڑھانے کے لئے کہو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ ابوبکر تو ایسے (یعنی رقیق القلب) آدمی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی فرمایا تو عائشہ نے بھی وہی کہا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں سے کہو اور تم تو یوسف کی ہم نشین عورتوں کی طرح ہو سو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات ہی میں امامت کی حسین نے زائدہ سے رجل رقیق کے الفاظ روایت کئے ہیں۔
Narrated Abu Musa: When the Prophet fell ill, he said, "Order Abu Bakr to lead the people in prayer." 'Aisha said, "Abu Bakr is a soft-hearted person. The Prophet gave the same order again and she again gave the same reply. He again said, "Order Abu Bakr (to lead the prayer)! You are (like) the female companions of Joseph." Consequently Abu Bakr led the people in prayer in the life-time of the Prophet