TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 3402 · Explanation of Prophets (A.S)

Sahih BukhariHadith 3402

Narrated by 'Urwa bin Az-Zubair

حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو عَنْ أَشَدِّ مَا صَنَعَ الْمُشْرِکُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ عُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَوَضَعَ رِدَائَهُ فِي عُنُقِهِ فَخَنَقَهُ بِهِ خَنْقًا شَدِيدًا فَجَائَ أَبُو بَکْرٍ حَتَّی دَفَعَهُ عَنْهُ فَقَالَ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَائَکُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّکُمْ

محمد بن یزید الکوفی اوزاعی یحیی بن ابی کثیر محمد بن ابراہیم عروہ بن زبیر سے روایت کرتے ہیں عروہ کہتے ہیں میں نے عبداللہ بن عمرو سے دریافت کیا وہ سخت ترین بات کون سی تھی جو مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کی؟ انہوں نے فرمایا میں نے عقبہ بن ابی معیط کو دیکھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے اس نے اپنی چادر آپ کی گردن مبارک میں ڈال کر آپ کا گلا بہت زور سے گھوٹنا شروع کیا اتنے میں حضرت ابوبکر آ گئے اور آ کر اس کو آپ سے ہٹایا اور کہا کیا تم ایسے شخص کو مارے ڈالتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا رب اللہ تعالیٰ ہے اور تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے معجزے بھی لا چکا ہے۔

Narrated 'Urwa bin Az-Zubair: I asked 'Abdullah bin 'Amr, "What was the worst thing the pagans did to Allah's Apostle?" He said, "I saw 'Uqba bin Abi Mu'ait coming to the Prophet while he was praying.' Uqba put his sheet round the Prophet's neck and squeezed it very severely. Abu Bakr came and pulled 'Uqba away from the Prophet and said, "Do you intend to kill a man just because he says: 'My Lord is Allah, and he has brought forth to you the Evident Signs from your Lord?"

Permalink

See the full chapter: یہ بات ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔