Sahih Bukhari — Hadith 3504
Narrated by Abu Hamza
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَمْزَةَ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَتْ الْأَنْصَارُ إِنَّ لِکُلِّ قَوْمٍ أَتْبَاعًا وَإِنَّا قَدْ اتَّبَعْنَاکَ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَتْبَاعَهُمْ مِنْهُمْ قَالَ عَمْرٌو فَذَکَرْتُهُ لِابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ قَدْ زَعَمَ ذَاکَ زَيْدٌ قَالَ شُعْبَةُ أَظُنُّهُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ
آدم شعبہ عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک انصاری آدمی ابوحمزہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ انصار نے (آنحضرت سے) عرض کیا کہ ہر قوم کے کچھ پیروکار ہوتے ہیں اور ہم نے آپ کی پیروری کی ہے لہذا اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ ہمارے پیروکار ہم میں سے کر دے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ان کے پیروکار انہیں میں سے کر دے عمرو کہتے ہیں کہ میں نے حدیث ابولیلیٰ سے بیان کی تو انہوں نے فرمایا کہ زید نے بعینہ اسی طرح یه حدیث بیان کی، شعبه کہتے ہیں که میرے خیال میں وه زید بن ارقم ہیں ۔
Narrated Abu Hamza: (A man from the Ansar) The Ansar said, "Every nation has followers and (O Prophet) we have followed you, so invoke Allah to let our followers be considered from us (as Ansar like ourselves)." So the Prophet said, "O Allah! Let their followers be considered as Ansar like themselves."