Sahih Bukhari — Hadith 3713
Narrated by Nafi
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يَقْتُلُ الْحَيَّاتِ کُلَّهَا حَتَّی حَدَّثَهُ أَبُو لُبَابَةَ الْبَدْرِيُّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ قَتْلِ جِنَّانِ الْبُيُوتِ فَأَمْسَکَ عَنْهَا
ابوالنعمان، جریر بن حازم، حضرت نافع سے روایت فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہر سانپ کو مار ڈالتے تھے آخر ان سے ابولبابہ بشیر بن عبد المنذر جو صحابی رسول اکرم اور شریک بدر تھے یہ حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کے سفید سانپوں کو جو نیلے اور پتلے ہوتے ہیں مارنے سے منع فرمایا ہے اس کے بعد عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کا مارنا چھوڑ دیا۔
Narrated Nafi: Ibn 'Umar used to kill all kinds of snakes until Abu Lubaba Al-Badri told him that the Prophet had forbidden the killing of harmless snakes living in houses and called Jinan. So Ibn 'Umar gave up killing them.