Sahih Bukhari — Hadith 3877
أَخْبَرَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَبَّحْنَا خَيْبَرَ بُکْرَةً فَخَرَجَ أَهْلُهَا بِالْمَسَاحِي فَلَمَّا بَصُرُوا بِالنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ أَکْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ فَأَصَبْنَا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَنَادَی مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِکُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ
صدقہ بن فضل، ابن عیینہ، ایوب، محمد بن سیرین، انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگ خیبر میں صبح سویرے موجود تھے کہ اہل خیبر اپنے کلہاڑے لے کر نکلے جب انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگے یہ تو محمد ہیں بخدا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مع لشکر کے موجود ہیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ اکبر! خیبر برباد ہوگیا جب ہم کسی قوم کے میدان میں اتر پڑیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں گدھوں کا گوشت ملا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہیں گوشت سے منع کرتے ہیں کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔
-