Sahih Bukhari — Hadith 3997
Narrated by Abi Burda
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ إِلَی الْيَمَنِ فَسَأَلَهُ عَنْ أَشْرِبَةٍ تُصْنَعُ بِهَا فَقَالَ وَمَا هِيَ قَالَ الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ فَقُلْتُ لِأَبِي بُرْدَةَ مَا الْبِتْعُ قَالَ نَبِيذُ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ نَبِيذُ الشَّعِيرِ فَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ رَوَاهُ جَرِيرٌ وَعَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ
اسحاق، خالد، شیبانی، سعید بن ابی بردہ، ان کے والد، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یمن کی جانب بھیجا تو ابوموسیٰ نے یمنی شرابوں کا مسئلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے فرمایا وہ کون کون سی شرابیں ہیں؟ ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا تبع اور مرز سعید راوی کہتے ہیں کہ میں نے ابوبردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ تبع کیا، انہوں نے کہا شہد کا شیرہ، اور مرز جو کا شیرہ، تو آپ نے انہیں جواب دیا کہ ہر نشہ والی چیز حرام ہے اس روایت کو جریر نے بواسطہ عبدالواحد شیبانی ، ابوبردہ سے روایت کیا ہے۔
Narrated Abi Burda: That Abu Musa Al-Ash'ari said that the Prophet had sent him to Yemen and he asked the Prophet about certain (alcoholic) drink which used to be prepared there The Prophet said, "What are they?" Abu Musa said, "Al-Bit' and Al-Mizr?" He said, "Al-Bit is an alcoholic drink made from honey; and Al-Mizr is an alcoholic drink made from barley." The Prophet said, "All intoxicants are prohibited."