TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 4001 · Statement on Battles

Sahih BukhariHadith 4001

Narrated by Amr bin Maimuin

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ أَنَّ مُعَاذًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا قَدِمَ الْيَمَنَ صَلَّی بِهِمْ الصُّبْحَ فَقَرَأَ وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ لَقَدْ قَرَّتْ عَيْنُ أُمِّ إِبْرَاهِيمَ زَادَ مُعَاذٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ فَقَرَأَ مُعَاذٌ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ سُورَةَ النِّسَائِ فَلَمَّا قَالَ وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا قَالَ رَجُلٌ خَلْفَهُ قَرَّتْ عَيْنُ أُمِّ إِبْرَاهِيمَ

سلیمان بن حرب، شعبہ، حبیب بن ابی ثابت، سعید بن جبیر، عمرو بن میمون سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن جبل جب یمن میں آئے تو لوگوں کو صبح کی نماز پڑھاتے ہوئے یہ آیت پڑھی کہ : اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو دوست بنالیا۔ تو ایک آدمی نے کہا ابراہیم (علیہ السلام) کی ماں کی آنکھ ٹھنڈی ہوگئی معاذ نے بواسطہ شعبہ، حبیب، سعید، عمرو اس روایت میں زیادتی اس طرح بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جب یمن بھیجا تو معاذ رضی اللہ عنہ نے صبح کی نماز میں سورت نساء پڑھی جب یہ آیت آئی کہ اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو دوست بنالیا۔ تو ایک آدمی نے پیچھے سے کہا ابراہیم علیہ السلام کی ماں کی آنکھ ٹھنڈی ہو گئی۔

Narrated Amr bin Maimuin: When Mu'adh arrived at Yemen, he led them (i.e. the people of Yemen) in the Fajr prayer wherein he recited: 'Allah took Abraham as a Khalil.' A man amongst the people said, "(How) glad the mother of Abraham is!" (In another narration) 'Amr said, "The Prophet sent Mu'adh to Yemen and he (led the people) in the Fajr prayer and recited: 'Allah took Abraham as a Khalil. A man behind him said, "(How) glad the mother of Abraham is!"

Permalink

See the full chapter: حجۃ الوداع سے پہلے ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور معاذ کو یمن روانہ کرنے کا بیان