Sahih Bukhari — Hadith 4068
Narrated by Ibn Umar
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْن بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِ الْحِجْرِ لَا تَدْخُلُوا عَلَی هَؤُلَائِ الْمُعَذَّبِينَ إِلَّا أَنْ تَکُونُوا بَاکِينَ أَنْ يُصِيبَکُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَهُمْ
یحیی بن بکیر مالک عبداللہ بن دینار حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر کے مقام میں مسلمانوں سے فرمایا اس جگہ یہاں کے لوگوں پر عذاب نازل ہوا تھا روتے ہوئے جلدی اور خدا کا خوف کرتے گزر جاؤ ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی وہی عذاب نازل ہوجائے جو ان پر ہوا تھا۔
Narrated Ibn Umar: Allah's Apostle said to his companions who were at Al-Hijr, "Do not enter upon these people who are being punished, except in a weeping state, lest the same calamity as of theirs should befall you..."