Sahih Bukhari — Hadith 4493
حدثنا ابونعیم حدثنا زہیر عن ابی اسحاق انہ سمع رجلا سال الاسود فھل من مدکر اومذکر فقال سمعت عبداللہ یقرؤھا فھل من مدکر قال وسمعت النبی صلی اللہ علیہ یقرؤھا فھل من مدکر دالا
ابو نعیم، زہیر، ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک شخص کو اسود سے سوال کرتے ہوئے سنا کہ "فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ" ہے یا "مذکر" ہے یعنی دال سے ہے یا ذال سے ہے تو انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ کو "فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ" پڑھتے ہوئے سنا ہے اور انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ سلم کو "فھل من مد کر" دال سے پڑھتے ہوئے سنا ہے۔
-