Sahih Muslim — Hadith 4292
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَلَّاقُ يَحْلِقُهُ وَأَطَافَ بِهِ أَصْحَابُهُ فَمَا يُرِيدُونَ أَنْ تَقَعَ شَعْرَةٌ إِلَّا فِي يَدِ رَجُلٍ
محمد بن رافع ابونضر سلیمان ثابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے دیکھا کہ حجام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حجامت بنا رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام آپ کے اردگرد تھے وہ نہیں چاہتے تھے کہ آپ کا کوئی بال مبارک نیچے گرے بلکہ کسی نہ کسی آدمی کے ہاتھ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بال گرے۔
Anas reported: I saw when the Messenger of Allah (may peace be upon him) got his hair cut by the barber, his Companions came round him and they eagerly wanted that no hair should fall but in the hand of a person.