Sahih Muslim — Hadith 4464
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَی نِسَائِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا عَلَی خَدِيجَةَ وَإِنِّي لَمْ أُدْرِکْهَا قَالَتْ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَبَحَ الشَّاةَ فَيَقُولُ أَرْسِلُوا بِهَا إِلَی أَصْدِقَائِ خَدِيجَةَ قَالَتْ فَأَغْضَبْتُهُ يَوْمًا فَقُلْتُ خَدِيجَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي قَدْ رُزِقْتُ حُبَّهَا
سہل بن عثمان حفص بن عیاث ہشام بن عروہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے کسی پر رشک نہیں کیا سوائے حضرت خدیجہ کے اور میں نے حضرت خدیجہ کو نہیں پایا سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ جب بکری ذبح کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ اس کا گوشت حضرت خدیجہ کی سہیلیوں کو بھیج دو سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے ایک دن غصہ میں آ گئی اور میں نے کہا خدیجہ خدیجہ ہی ہو رہی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کی محبت مجھے عطا کی گئی ہے۔
'A'isha reported: Never did I feel jealous of the wives of Allah's Apostle (may peace be upon him) but in case of Khadija, although I did no, (have the privilege to) see her. She further added that whenever Allah's Messenger (may peace be upon him) slaughtered a sheep, he said: Send it to the companions of Khadija I annoyed him one day and said: (It is) Khadija only who always prevails upon your mind. Thereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Her love had been nurtured in my heart by Allah Himself.